8 اکتوبر، 2023، 1:51 PM

لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ: آپریشن "طوفان الاقصی"/4؛

مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری، حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملے+ویڈیو، تصاویر

مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری، حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملے+ویڈیو، تصاویر

لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع علاقوں پر مارٹر حملے اور غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے نئے حملے فلسطین کے میدان جنگ تازہ ترین صورت حال ہے جو بدستور جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا تباہ کن آپریشن "الاقصی طوفان" کل ہفتے کے روز شروع ہوا جو جاری ہے۔

خطے کے دفاعی ماہرین کے تجزئے اور صیہونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق یہ آپریشن غاصب صیہونی رجیم کے لیے ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی اور سیکورٹی شکست ہے۔ 

تاہم اس کے جواب میں صیہونی رجیم نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ 

البتہ آج بروز اتوار لبنانی حزب اللہ نے صیہونی حکومتی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس کی ذمہ داری قبول کی۔

جس کے سبب فریقین کے درمیان کشیدگی اور تنازعات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اب بھی تنازعات کے جاری رہنے اور بڑھنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں خبریں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔

صہیونی ہلاک شدگان کی تعداد 350 تک پہنچ گئی/ غزہ کے اطراف کی صیہونی بستیوں کے انخلاء کا عمل شروع

عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے۔ 

صیہونی رجیم کے عسکری حلقوں نے   فوجی ہلاکتوں کے اعدادوشمار شائع کیے ہیں۔

صہیونی فوج کی جانب سے اس اعتراف کے بعد کہ اس کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے، جن میں کچھ اعلیٰ عہدے دار بھی شامل ہیں، صہیونی پولیس نے بھی آج اعلان کیا کہ کل حماس کے کمانڈوز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 30 پولیس اہلکار مارے گئے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا ہے کہ الاقصی طوفان کاروائی کے دوران صیہومی ہلاک شدگان کی تعداد اب تک 350 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک 750 اسرائیلی لاپتہ ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری، حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملے+ویڈیو، تصاویر

صیہونی حکومت کے چینل 12 کے اعلان کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی مزاحمتی تحریک اور فلسطینی حریت پسندوں کے حملوں سے ہونے والی ذلت آمیز شکست کے بعد صیہونی رجیم نے غزہ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صیہونی بستیوں کو خالی کرکے ان کے مکینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

مزاحمتی جوانوں  دہشت، صہیونی افسر خوف کت مارے رو پڑے

صیہونی حکومت کے سرکاری اور سوشل میڈیا نے ایک صیہونی افسر کی تصاویر شائع کی ہیں جس نے غزہ کے ساتھ محاذ جنگ پر نہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ 

یہ صہیونی فوجی غزہ کے علاقے میں بھیجنے کے لیے منتخب کئے جانے پر وحشت کے مارے رو رہا ہے۔

فلسطینی جوانوں اور صیہونی عناصر کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری

القسام بٹالین نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: فلسطینی مجاہدین اب بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر کئی جگہوں پر صہیونی دشمن سے لڑ رہے ہیں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے: یہ تنازعات اوواکیم، سدیروت، یدمردخائی، کفار ایزا، بیری، یتید اور کسوفیم کے علاقوں میں جاری ہیں۔

القسام بٹالین نے اعلان کیا: ان کے آرٹلری یونٹ عوفاکم، سدیروت، یدمردخائی اور دیگر علاقوں میں مارٹر فائر کرکے فلسطینی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے آج اعتراف کیا: فلسطینی فورسز اب بھی بعض جنوبی علاقوں میں موجود ہیں۔ ہم ابھی تک یہ اعلان نہیں کر سکتے کہ ہم نے انہیں شکست دی ہے۔

اسی دوران عبرانی میڈیا نے صہیونی خاندانوں کے حوالے سے خبر دی ہے جو کہہ رہے ہیں: ہم انتہائی پریشان ہیں۔ ہم سے بات کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ہم مکمل طور پر اپنے آپ کو بے بس محسوس کرتے ہیں۔

 الاقصی طوفان آپریشن کے دوران کئی صہیونی کمانڈر ہلاک

صہیونی فوج نے مجلان خصوصی یونٹ کے نائب کمانڈر "ہان برخم" کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ 

صہیونی آرمی کے ریڈیو نے خبر دی ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں نہال بریگیڈ کا کمانڈر، ایک بٹالین کا کمانڈر، میگیلان یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر، ایک کمپنی کمانڈر اور ایک کمانڈر شامل ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری، حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملے+ویڈیو، تصاویر

صیہونی فوج کی طرف سے الاقصی طوفان آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں شائع کردہ تصاویر

شعبا کے میدانوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون نے لبنان میں واقع شعبا کے میدانوں  القوب اور حسبیہ کے علاقوں کی فضائی حدود میں پروازیں کیں۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو زبادین کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جو شبعا کے زیر قبضہ میدانوں کے اندر واقع ہے۔

حملوں کے خوف سے اردن میں صہیونی سفارتخانہ خالی کیا گیا

 یدیعوت احرونوت اخبار نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے اردن کے دارالحکومت میں اس حکومت کے سفارت خانے سے اپنی فورسز کو واپس بلا لیا ہے۔ 

اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صیہونی حکومت کا یہ اقدام فلسطینی مزاحمتی فورسز کے الاقصی طوفان نامی آپریشن کے بعد اور تل ابیب کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج اور مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے کے خوف سے کیا گیا ہے۔ 

اردن میں گزشتہ روز اردنی عوام نے صہیونی سفارت خانے کے قریب الاقصیٰ طوفانی آپریشن کی حمایت میں ریلی نکالی۔

الاقصی طوفان آپریشن میں زخمی ہونے والے 200 صہیونیوں کی حالت نازک

المیادین نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا: تقریباً 200 زخمی صہیونی شامیر، شیبہ، برزلی، اکولوف اور شاری صیدک کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کے بارے میں لبنانی حزب اللہ کا بیان

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کیا ہے: أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ‎ ‎اللَّهَ‎ ‎عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ"‏

"لبنان کی باقی ماندہ مقبوضہ سرزمین کو آزاد کرانے، فاتح فلسطینی مزاحمت اور مجاہد و صابر فلسطینی قوم کی حمایت میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت کے شہید حاج عماد مغنیہ گروپ سے وابستہ فورسز نے آج اتوار کی صبح صیہونی فوج کے زیر قبضہ شبعا میدانوں میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں الرادر، زبادین اور روئیسات العلم شامل ہیں۔ یہ حملے بڑی تعداد میں مارٹر اور راکٹ استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور براہ راست مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوج کے نشانہ بنائے گئے مقامات الرعد، زبادین اور رویصت العلم ہیں۔

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر لبنانی حزب اللہ کے 8:30 مارٹر اور راکٹ حملے

المیادین: لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے بڑی تعداد میں مارٹر اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور براہ راست صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج کے نشانہ بنائے گئے مقامات الرعد، زبادین اور رویصت العلم ہیں۔

شعبا کے میدانوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

الجزیرہ: صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون نے لبنان میں واقع شبعا کے میدانوں اور القوب اور حسبیہ کے علاقوں کی فضائی حدود میں پرواز کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو زبادین کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جو شبعا کے زیر قبضہ میدانوں کے اندر واقع ہے۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں زخمی صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران اب تک 1,864 صیہونی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں صیہونی حکومت کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جاری، حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملے+ویڈیو، تصاویر

غزہ بریگیڈ کی 481ویں کمیونیکیشن بٹالین کے کمانڈر میجر "سحر محلوف" الاقصیٰ طوفان آپریشن کے شہیدوں میں سے ایک تھے۔

گزشتہ رات میڈیا رپورٹس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ الاقصیٰ طوفانی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں تاکید کی ہے کہ اس علاقے پر صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران اب تک 121 بچوں سمیت 1788 فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید اور 1610 زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فضائیہ نے کل دوپہر سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی۔

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملہ کیا

المیادین نیٹ ورک نے آج غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے دوبارہ شروع ہونے کی خبر دی

فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے ترجمان ایاد البزم نے کل اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں اور بعض رہائشی مکانات اور شہری خدمات کی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اپڈیٹس جاری ہیں۔

News ID 1919238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha